ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مضبوط سن رائزرس کے خلاف اعتماد کے ساتھ اترے گا ممبئی انڈینس

مضبوط سن رائزرس کے خلاف اعتماد کے ساتھ اترے گا ممبئی انڈینس

Tue, 11 Apr 2017 19:11:55  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف متاثر کن جیت درج کرنے کے بعد اعتماد سے بھری ممبئی انڈینس کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ میں کل یہاں موجودہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں نتیش رانا اور ہاردک پنڈیا جیسے کھلاڑی ایک طرف ہوں گے تو افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان دوسری طرف، جنہوں نے اب تک اپنی بولنگ سے کافی متاثر کیا ہے۔ ممبئی انڈینس کو گزشتہ کچھ سالوں سے خراب آغاز کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس بار اس نے رانا کی نصف سنچری اور ہاردک پنڈیا کی طوفانی اننگز سے اپنے دوسرے میچ میں ہی پورے پوائنٹس حاصل کئے۔ بولنگ میں ہاردک کے بڑے بھائی کرال نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹ لئے۔ ممبئی کے لئے ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ اگرچہ بہت مشکل ہوگا کیونکہ اس کا سامنا بہترین فارم میں چل رہے سن رائزرس سے ہے جس نے اپنے پہلے دو میچ میں آسان جیت درج کی۔ ممبئی ٹیم مینجمنٹ اس سے خوش ہو گا کہ کے کے آر کے خلاف جیت اسے نوجوان کھلاڑیوں نے دلوائی ہے۔ دہلی کے رانا کی یہ خاص اننگز تھی جنہیں گھریلو سیشن کے دوران وجے ہزارے ٹرافی میں تین اننگز میں ناکام رہنے کے بعد دہلی کے کوچ بھاسکر نے سلیکٹرز کے کہنے پر گھر بھیج دیا تھا۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ رانا نے اپنی مہارت گوتم گمبھیر کی ٹیم کے خلاف دکھائی کیونکہ وہ ہندوستان کا سابق اوپنر ہی تھا جس نے اس نوجوان کھلاڑی کو ٹیم سے اس طرح سے باہر کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔


Share: